ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں، والدہ کا خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ تعالی کی شکر گزار ہوں۔والدہ نے کہا کہ بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پربہت خوشی ہے، بھرپوراستقبال کریں گے۔

ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے پوری قوم کو کامیابی مبارک ہو،کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو دوں گا۔انہوں نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا مشکور ہوں جس نے پاکستان کو عز ت دی ،آنے والے ایونٹس میں بھرپور تیاری کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں