سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اورنگزیب نے نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کیا اور انہوں نے دیگر شعبوں میں ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اورنگزیب نے کہا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولز پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔

اورنگزیب نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں