اسلام آباد ۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم موقف منظر عام پر آیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ایران نے ایک بڑے حریف کا جرأت مندی سے سامنا کیا اور نہایت دلیری سے اپنا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت لائق تحسین ہیں۔ مسلمانوں کو دو مرتبہ کامیابی نصیب ہوئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت سے اور ایران کو اسرائیل کے خلاف برتری حاصل ہوئی۔ جنگ بندی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ اسرائیل کے بیانات محض دعوے تھے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ دونوں کامیابیاں اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں۔ اب صرف یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں پر اپنا کرم فرمائے۔