ہیری پوٹر اسٹار ایما واٹسن بڑی مشکل میں پڑگئیں

لندن: معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کو رفتار کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، جس کے باعث انہیں چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے روک دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق “ہیری پوٹر” سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ ایما واٹسن کو انگلینڈ میں مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق، 31 جولائی 2024 کو ایما واٹسن کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ 30 میل فی گھنٹہ کی اجازت شدہ رفتار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں۔

عدالت نے 35 سالہ اداکارہ پر تقریباً 1,100 برطانوی پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا اور ان کا ڈرائیونگ لائسنس چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

مزید بتایا گیا کہ خلاف ورزی سے قبل ایما واٹسن کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی 9 پوائنٹس درج تھے، اور اس تازہ واقعے کے باعث مزید 3 پوائنٹس شامل کر دیے گئے۔ یوں یوکے کے قوانین کے تحت پوائنٹس کی مقررہ حد مکمل ہونے پر اُن پر از خود چھ ماہ کی پابندی نافذ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں