ے پی پولیس اہلکار

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا ور یتیم بچوں کومیچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔
140 بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مہمان ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے مسکراہٹ کیلئے یہ حقیر سی کوشش ہے۔
یادر رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے ۔ سیریز کے 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں