ساس ہمیشہ خود کو صحیح اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں، مریم نفیس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ ساس کا یہ رویہ ہے کہ وہ خود کو ہمیشہ صحیح اور بہو کو ہر کام میں نالائق سمجھتی ہیں، اسی سوچ سے گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیں۔

مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ساس بہو کے رشتے اور گھریلو معاملات پر بے باکی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ بہو پر یہ ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں کہ وہ سسرال کی خدمت کرے، اسلامی تعلیمات میں بھی یہی ہدایت ہے کہ شادی کے بعد اولاد کو اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں