وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان کی جس جگہ سے ہم پر حملہ ہوگا ہم بھر پور جواب دیں گے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، افغانستان کو ہدایت دہلی سے ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان ہاں نہیں کرے گا وہ کسی جگہ نہیں آئیں گے، افغانستان نے تین دفعہ میرے سامنے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی سے انکار کیا۔











