اپوزیشن گرینڈ الائنس نے جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومت پر گورننس، مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی اور آئین کی بالادستی پر زور دیا۔











