دوبارہ جنگ ہوئی تو دنیا حیران رہ جائے گی، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا دوٹوک اعلان

عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ جنگی صورتحال سے اہم فوجی تجربہ اور معلومات حاصل کی ہیں۔

اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو دنیا کو بہت سے نئے اور حیران کن حالات دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران اب پہلے سے زیادہ تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا سخت جواب دے سکتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی کا شکار ہے، جبکہ عالمی برادری دونوں ممالک پر مذاکرات جاری رکھنے کیلئے زور دے رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں