عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔
فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 تک ان کی مجموعی دولت بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دی جا رہی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنی بیشتر آمدنی کاسمیٹکس یا برانڈ بزنس جیسے کمرشل معاہدوں کے بجائے اپنے گانوں اور اسٹیج پرفارمنس سے حاصل کی ہے۔











