وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ ، صدر ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل

وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر کی تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کو سیکیورٹی ادارے نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک زوردار دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر حاضرین کو نیچے رہیں کی ہدایت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو اپنے حصار میں مرکزی اسٹیج سے باہر لے گئے۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کاؤنٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر تعینات ہو گئے اور ہال کے پچھلے حصے کی جانب اسلحہ تان لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں