بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد، مداح بھی خوشی سے جھوم اٹھے
بھارت کے معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا میں ہمارے ننھے بیٹے کا استقبال کرتے ہوئے۔‘ یہ ان کا اور ان کی اہلیہ جولی ایل بی آر کا پہلا بچہ ہے۔
گزشتہ روز دھروو راٹھی اور ان کی اہلیہ جولی ایل بی آر نے اپنے خاندان میں ایک نئے مہمان کی آمد کا استقبال کیا۔
جیسے ہی دھروو نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھروو راٹھی نے دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
پہلی تصویر میں بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ دوسری تصویر قریب سے لی گئی ہے جس میں بچہ پرسکون نیند میں ہے۔
بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے ننھے مہمان کے لیے پیغام لکھا کہ ’بچے کو پیار اور دعائیں، دیگر فنکاروں اور اہم شخصیات کی جانب سے بھی یوٹیوبر کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔‘
دھروو راٹھی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں.
ایک دن میں ان کی پوسٹ کو 3 لاکھ 50 ہزار لوگوں نے پسند کیا ہے، جبکہ محبت بھرے تبصروں اور پیغامات کا سلسلہ بھی تا حال جاری ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھروو راٹھی نے دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
پہلی تصویر میں وہ کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ دوسری تصویر قریب سے لی گئی ہے جس میں بچہ پرسکون نیند میں ہے۔
جیسے ہی دھروو راٹھی انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔