بغیر این او سی

خفیہ ہاتھ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں رکاوٹ، وفاقی وزیر داخلہ کا انکشاف

حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی، پی ٹی آئی قیادت بھی خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے مگر خفیہ ہاتھ ہونے نہیں دے رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کسی کی نہیں ملک کی بدنامی ہے، کل ہماری 4شہادتیں ہوئیں، 3رینجرز اور 1پنجاب پولیس کا جوان شہید ہوا، 2اے ایس پی، ایس پی بھی زخمی ہوئے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار بھی زخمی ہیں، ہم کسی صورت میں جانی نقصان نہیں چاہتے، انہوں نے ہر چیز کا فائدہ اٹھایا ہے۔

رات کو بتایا تھا کہ ہم نے ان کو سنگجانی کی جگہ آفر کی، انہوں نے دو بار سیز فائر کر کے کہا ہم سنگجانی کی طرف جا رہے ہیں ، وہ مذاکرات اور وقت کا بھی تعین کرتے ہیں، ان کی لیڈر شپ سے پوچھ لیں، کیا سنگجانی کا فیصلہ نہیں ہوا؟ مگر ان کی ایک خفیہ لیڈر شپ سارا کنٹرول کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گولی کا جواب گولی بہت آسان تھا، آئی جی صاحب کو کہہ دیا کہ اب ان کا اختیار ہے کہ کیسے دفاع کرنا ہے، ہم اپنے جوانوں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔نہوں نے اپنے تین سے چار قافلے لا کر جوڑے ہیں، یہ سارے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے ہیں، پنجاب سے کوئی نہیں آیا، جو آئے ہوئے ہیں ان کے بیک گرائونڈ ہم نے چیک چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا گورنمنٹ کے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، آنسو گیس کا شیل عام آدمی کو نہیں مل سکتا، ساڑھے 4 ہزار روپے کا ایک آنسو گیس شیل آتا ہے، ہزاروں آنسو گیس شیل چلے ہیں یہ کہاں سے آئے؟ یہ سب خیبر پختونخوا حکومت نے فراہم کئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ نقصان پاکستان کا ہے، ان کی پوری کی پوری لیڈر شپ خون خرابہ اور تماشہ نہیں چاہتی ، ایک خفیہ ہاتھ پیچھے بیٹھ کر سب کچھ کنٹرول کئے ہوئے ہے، اس کا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا نہیں۔ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں