ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف

کراچی سمیت پورے ملک کے بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اور رعایت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے کمی کی اجازت دے دی ہے، اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے نیپرا سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی میں اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو باقاعدہ سماعت کی۔

بجلی کے نرخوں میں یہ حالیہ کمی اپریل سے جون تک، یعنی تین ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔ سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) اور کے-الیکٹرک کے صارفین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، لائف لائن صارفین کے علاوہ باقی تمام صارفین کو یہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں