بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے لیے اعلانات شروع کروا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں قائم ایک گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات نشر کیے گئے۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحدی علاقے میں موجود کسانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی فصلیں دو روز کے اندر کاٹ لیں۔
بی ایس ایف کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ جن کسانوں کی فصلیں ابھی باقی ہیں، وہ جلد از جلد کٹائی مکمل کرلیں، کیونکہ دو دن بعد سرحد کے قریب واقع تمام گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جنگی جنون شدت اختیار کر رہا ہے۔ اگر بھارت نے روایتی جنگ چھیڑی تو خود بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ جنگ کی ابتدا اگر بھارت کرے گا تو انجام پاکستان کے ہاتھ ہوگا۔