آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، براہموس میزائل سٹوریج تباہ، پٹھان کوٹ اور ادھم پور ایئر بیس بھی تباہ

اسلام آباد۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو وسیع پیمانے پر جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے اور بھارت کی دفاعی وفوجی تنصیبات تباہ کر دیئے ہیں جس میں ائیر بیسز،بریگیڈئر ہیڈ کوارٹر اور جنرل پوسٹیں شامل ہیں جبکہ بھارت کا مواصلاتی اور دفاعی نظام بھی پاکستان نے مفلوج کر دیا ہے ۔بھارت نے اس سے قبل نور ائیر بیس ،مرید بیس اورشورکوٹ ائیر بیس پر میزائل فائر کئے تھے جسے پاکستان کے ایٹمی سسٹم نے ناکام بنا دیا اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے شروع کی اور اس کارروائی کے دوران اب تک 30 سے زائدبھارت کے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے،پاک فوج نے حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کردیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ گھنٹوں میں فیصلہ کن برتری، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،پاکستانی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا،پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں