پاکستانی کارروائی کے بعد امریکہ بھارت کو بچانے کیلئے سرگرم،وزیر خارجہ کا آرمی چیف کو فون

اسلام آباد ۔پاکستان کی بھارت کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کے بعد امریکہ کی آنکھیں کھل گئیں اور بھارت کو بچانے کے لئے امریکی سرگرم ہوگئے ۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، مارکو روبیو نے آئندہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکہ کی جانب سے تعمیری مدد فراہم کرنے کی تجویز دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کے تین ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اس کے جواب میں، پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” شروع کیا، جس کے دوران بھارت کی تین ایئر بیسز اور متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں