پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت فوجی اڈوں اور عملے کو نقصان پہنچنے کے اعتراف پر مجبور

نئی دہلی ۔پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا سخت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے، جبکہ مودی حکومت نے بھی اپنے فوجی اڈوں پر پاکستانی حملوں اور نقصانات کو تسلیم کر لیا ہے۔

پاکستان نے جوابی کارروائی میں ادھم پور، آدم پور، اور شیر کوٹ کے ایئر بیسز کے ساتھ ساتھ مختلف ایئر فیلڈز اور ملٹری چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس کے ساتھ ہی، پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی پر سائبر حملہ کر کے پورے نظام کو مفلوج کر دیا، اور بھارتی ملٹری سیٹلائٹ کو بھی جام کر کے انٹیلیجنس و مواصلاتی نظام پر کاری ضرب لگائی۔

ابتدائی طور پر بھارتی حکومت اور میڈیا نے پاکستانی حملوں کی تردید کی اور اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، یہ دعوے کیے گئے کہ بھارت نے پاکستان کے ایف-16 طیارے تباہ کر دیے ہیں اور مختلف پاکستانی شہروں جیسے کراچی، لاہور اور راولپنڈی پر حملے کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں