فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، بھارت پر داغنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد/نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت کی گئی جوابی کارروائیوں میں بھارتی عسکری تنصیبات کو ہدف بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ایئربیسز، ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان نے “فتح-1” میزائل سسٹم کے ذریعے مخصوص بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں لانچ سائٹ سے میزائل فائر کیے جانے کے مناظر اور پاک فوج کے جوانوں کے نعروں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں دشمن کے متعدد عسکری مراکز کو نقصان پہنچا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، یہ کارروائیاں پاکستان کے دفاعی صلاحیتوں کا اظہار ہیں اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی سنگینی کی طرف بھی اشارہ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں