پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری جنگ بندی کا اعلان کر دیا اور دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا 

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ رات گئے دونوں فریقوں کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور جنگ بندی فوراً نافذ ہو گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کے حوالے سے فیصلہ بہت عقلمندی پر مبنی ہے اور اس میں امریکہ کا کردار ثالث کے طور پر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر دھیان دینے اور اسے حل کرنے پر دونوں فریقوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ رات پاکستانی فوج نے بھارت پر میزائل حملہ کیا، جس سے بھارت کو شدید نقصان پہنچا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر وانس اور میں نے بھارت اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔

مارکو روبیو کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور عاصم ملک نے اس گفتگو میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور اب ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع تر مسائل پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں