بھارت نے 9 مئی کو ہمارے فضائی اڈوں پر حملہ کیا تو وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا، اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں نواز شریف کی مشاورت بھی شامل تھی، بھارت نے 9 مئی کو ہمارے فضائی اڈوں پر حملہ کیا تو وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا۔

نائب وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام واقعے کے وقت میں وزیراعظم کے ہمراہ انقرہ میں تھا، ہم نے واقعے کے بعد 100 سے زائد سفارتکاروں سے رابطے کیے اور اپنی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورے آپریشن میں نوازشریف کی مشاورت شامل تھی، ہم نےمتحدہو کردنیا کو ایک پیغام دینا تھا، جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے انکے طیارے گرائے۔

ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےدیگرجماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، سلامتی کونسل کےممبران کوبھی ہم نے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ پہلگام سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں اور یہ بات دنیا کے سامنے بھی رکھی تھی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 5مئی تک ہرکوئی کہتاتھا صبروتحمل کامظاہرہ کریں، ہم نےکہاتھا ہم پہل نہیں کریں گے، ہم نے کہا تھا اگر حملہ ہواتو جواب ضرور دیں گے، ہم نےجو کہا وہی کیا۔

ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شاید 10 سے 15 جہاز گرتے مگر جن جن جہازوں نے پے لوڈ پھینکے انہیں نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پانچ گرائے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی کے دوران دیگرممالک درخواست کررہے تھے کہ ہم بھارت سےبات کرتے ہیں مگر بھارت کسی کی سننے کو تیار نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں