اسلام آباد۔پاک بحریہ نے مسلح افواج کے اتحاد اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ملی نغمہ ’’اے وطن‘‘ جاری کر دیا ہے۔
یہ ترانہ قومی وحدت، حب الوطنی اور دفاعی حوصلے کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔
یہ نغمہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے دوران تینوں افواج کی مثالی کامیابی کے پس منظر میں پیش کیا گیا ہے۔
ترانے میں ملک کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔