واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

لاہور: پاکستان اور بھارت جنگ کے بعد صورتحال میں مزید بہتری آنا شروع ہوگئی۔واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکورٹی فورس کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیاجبکہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بھارتی قیدی پورنم کمار شاہ 23اپریل سے پاکستان کی حراست میں تھا۔

22اپریل 2025 کومقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں دہشتگری کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیئے۔بھارت نے مختلف شہروں پر میزائل داغے جس میں پاکستان کے شہری شہید ہوئے۔ اگلے روز بھارت نے لاہور، اوکاڑہ ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں پر ڈرون حملے کر دیے۔

پاکستان کی مسلح افوان نے 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والے ”معرکہ حق”میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ۔بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں “معرکۂ حق” آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے۔

پاکستان نے مشترکہ عسکری ہم آہنگی، جدید جنگی شعور، نیٹ ورک بیسڈ وارفیئر اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی اعلیٰ مثال قائم کی۔بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مکمل ہم آہنگی سے دشمن ملک بھارت میں 26 سے زائد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں