آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاﺅنٹ منتقل

اسلام آباد ۔آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوگئی۔

سٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کردی اور کہا کہ آئی ایم ایف سے 76کروڑ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس(ایک ارب دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر) اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسرے قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے زخائر بڑھ گئے ہیں۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت اپنا پہلا جائزہ 09 مئی 2025 ئ کو منعقد کیا ، اجلاس میں پاکستان کے توسیعی سہولت پر غور کیا گیا۔

انٹرنیشنل مانیٹر ری فنڈ نے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کے اجرا کی منظوری دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 13 مئی 2025 ءکو 760 ملین ایس ڈی آر (1023ملین ڈالر) مالیت کی رقم موصول ہوگئی ہے ۔ یہ رقم 16 مئی 2025 ءکو ختم ہونے والے ہفتے کے اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں منعکس ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں