ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں انہیں ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بھارت میں ہونے والے الیکشن کے دوران، رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھی۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکار کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور دوسری سیاسی جماعت کی حمایت کررہے تھے۔
ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے رنویر سنگھ کی جو اصلی ویڈیو استعمال کی گئی تھی وہ اُن کی ورانسی یاترا کی تھی جس میں اُنہوں نے نہ صرف شہر کے دورے سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے تھے بلکہ مودی سرکار کی تعریف بھی کی تھی۔