واشنگٹن۔ امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے کرپٹ صدرقرار دیدیا
الجزیرہ کے مطابق الزبتھ وارن نے میساچوسٹس میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وارن نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے بعض تیل کاروباری افراد نے ان کی انتخابی مہم کے لیے بڑی رقوم عطیہ کیں اور اب ایران جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں اور مارکیٹ میں پیدا ہونے والی صورتحال سے تیل کمپنیوں کو فائدہ ہورہا ہے۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ ایسے حالات میں عوام کا کام ہے کہ وہ اس صورتحال کی نشاندہی کریں اور اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔











