ویمنز چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے سری لنکا سے میزبانی واپس لے لی

اسلام آباد۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ سال ہونے والی پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سری لنکا سے واپس لے کر بھارت کو دے دی۔

سری لنکا کرکٹ کے معاملات میں حکومتی مداخلت اور بورڈ سے متعلق مسائل کے باعث آئی سی سی نے میزبان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش اور جنوبی افریقا نے بھی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم بھارت کو متبادل میزبان مقرر کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے میچز ممبئی اور وڈودرا میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا جس میں آسٹریلیا انگلینڈ بھارت نیوزی لینڈ جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں