بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کا محبت کا منفرد اظہار، ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوا لیے

ممبئی: بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ و ماڈل سمرین کور نے اپنے تعلق کو مزید خاص بنانے کے لیے ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوا لیے۔

ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور کی لکھائی میں اپنے بازو پر SK جبکہ سمرین نے ارشدیپ کی لکھائی میں AS کا ٹیٹو بنوایا۔ دونوں ٹیٹوز کے ساتھ ایک چھوٹا سا دل بھی بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیٹو بنگلورو کے ایک ٹیٹو اسٹوڈیو میں بنوائے گئے جہاں سمرین نے اپنی پیدائش کے پھول کا ٹیٹو بھی بنوایا۔ دونوں کے تعلق کی خبریں آئی پی ایل 2026 کے دوران سامنے آئی تھیں اور بعد ازاں ارشدیپ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سمرین کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں