کیلیفورنیا:ایپل نے نئے آئی فونز کی لانچنگ کے لیے 9 ستمبر کو خصوصی ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں نئے ماڈلز میں بہتر کیمرہ سسٹم اور نئی چپ کے ساتھ ڈیزائن میں تبدیلیوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی آمد بھی متوقع ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان ایونٹ میں ہوگا۔











