مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 کی میزبانی بھارت سے چھن گئی

نئی دہلی: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 کی میزبانی بھارت سے واپس لے کر ایونٹ کی باقی سرگرمیاں تھائی لینڈ منتقل کردی گئی ہیں۔

مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے مطابق بھارت نے میزبان ملک کی حیثیت سے معاہدے میں طے شدہ ذمہ داریاں اور مقررہ معیار پورے نہیں کیے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹار معیار کی مہمان نوازی اور پروڈکشن سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث بھارت میں مقابلہ جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

منتظمین کے مطابق معاملہ حل کرنے کے لیے متعدد بار بات چیت کی گئی تاہم مطلوبہ معیار پورے نہ ہونے پر بھارت میں سرگرمیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 کی باقی سرگرمیاں تھائی لینڈ میں 18 ستمبر سے 10 اکتوبر تک ہوں گی۔

بھارت کی نمائندہ لکشیتا تھلاگاراج مقابلے میں بدستور شرکت کریں گی اور میزبانی کی تبدیلی سے ان کی شرکت متاثر نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں