اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا اور مذاکرات سے متعلق مشاورت کی۔
صدر اور وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔











