ماسکو۔روس کے شہر کازان میں جاری نیشنز کپ 2026 ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان قومی وائٹ ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچ میں ثمرقند کو 1-6 سے شکست دے دی۔
کازان فیلڈ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان وائٹ نے ثمرقند ہاکی ٹیم کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے عثمان اشرف اور عبد الوہاب نے دو دو جبکہ تیمور اسر عاطف نے ایک ایک گول سکور کیا۔











