اسلام آباد: ویمنز ایشیا کپ 2026 کے فائنل سے قبل ٹرافی پریزنٹیشن کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا ہے۔
سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر بھارت 13 ستمبر کو ٹائٹل جیتتا ہے تو کیا بھارتی ویمنز ٹیم ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے اور ممکنہ طور پر فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔
یہ صورتحال گزشتہ سال کے ایشیا کپ فائنل کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہے جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔
تاہم بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ٹائٹل جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس معاملے کی صورتحال 13 ستمبر کو فائنل کے بعد واضح ہوگی۔











