امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں

نیو یارک۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کردیے۔ 

سینٹکام کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب پاسداران انقلاب نے دو روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز نے ایرانی میزائل حملوں کی کوششیں ناکام بنادیں اور واقعے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے اپنے آئل ٹینکرز سے محروم ہونا پڑے گا۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں موجود امریکی ایئربیس پر مبینہ میزائل حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں