نئی دہلی:پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی نئی فلم ’شیروز‘ کی تشہیری تقریب میں ہیوی موٹر سائیکل پر انٹری دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
زارا نور عباس ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام افراد کے درمیان ہیوی بائیک چلاتے ہوئے تقریب میں پہنچیں۔ اداکارہ نے سن گلاسز بھی پہن رکھے تھے۔
تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ ’شیروز‘ میں ان کے ساتھ کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق فلم میں تمام کردار ہیرو اور ہیروئن دونوں کی خصوصیات رکھتے ہیں۔
زارا نور عباس نے بتایا کہ ’شیروز‘ 2 اکتوبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کی ٹیم کو امید ہے کہ شائقین اسے پسند کریں گے۔











