وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 21 سے 25 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنے خطاب میں تنازعات کے پرامن حل اور مکالمے، سفارت کاری اور تحمل کی ضرورت پر زور دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں