نیویارک:اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے جون میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت میں مددگار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔











