واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز میں کھولنے کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایران آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم امریکا کو اس پیشکش سے اتفاق نہیں۔











