کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خواتین سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حکومت خواتین سمیت 9 مئی کے بعد سے گرفتار سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز چوہدری شاہ محمود قریشی اور محمود الرشید کو مزید قید رکھنے کا جواز نہیں۔ سیاسی قیدیوں میں کئی افراد کی صحت بھی خراب ہے اور حکومت کو اس معاملے کو فوری حل کرنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی کشمکش کے باعث عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر ہے ختم نہیں کیا گیا۔ حکومت سے بات چیت اور وزیراعظم کی جانب سے پیش رفت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔











