ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے

اسلام آباد:بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تھروواننتھاپورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے 88 گیندوں پر ناقابل شکست 139 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کے دوران کوہلی بھارت میں ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے 7006 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کے 6976 رنز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہلی نے اپنی 55ویں ون ڈے سنچری کے دوران 303 اننگز میں 15 ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کرلیے اور یہ سنگ میل تیز ترین عبور کرنے والے بیٹر بن گئے۔ ٹنڈولکر نے 377 اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی 60 سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں