عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی اور جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عینا آصف نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ 18 برس کی ہوگئی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے سرخ رنگ کا سادہ لانگ ڈریس پہن رکھا تھا۔

سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے عینا آصف کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ کم عمری میں اداکاری کا آغاز کرنے والی عینا آصف مختلف ڈراموں میں کام کرکے ناظرین کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں