امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحقیقات میں فلائی دبئی کی اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کا تعلق ایران سے ثابت ہوا تو امریکا تہران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اس واقعے کا ذمہ دار نکلا تو اسے بہت سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بیان دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ دوران پرواز کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا جس کے بعد طیارہ تیزی سے بلندی کھونے لگا۔
مسافروں اور عملے کی فوری کارروائی کے نتیجے میں طیارے کو قابو میں لایا گیا اور اسے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
ٹرمپ سے جب ایران کے ممکنہ ملوث ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر ایران کے تعلق کا امکان موجود ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اس دعوے کے حق میں کوئی تفصیلی ثبوت پیش نہیں کیا۔











