ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟

ایڑی میں درد ایک عام شکایت ہے لیکن ہر بار اسے معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔ ایڑی کے اندرونی یا پچھلے حصے کے علاوہ اطراف میں بھی درد محسوس ہوسکتا ہے جبکہ اس کی شدت مختلف افراد میں مختلف ہوسکتی ہے۔

طبی معلومات کے مطابق ایڑی پر مسلسل دباؤ پڑنے اور جسمانی سرگرمی میں اچانک اضافہ ہونے کے ساتھ چوٹ بھی درد کی عام وجوہات میں شامل ہیں۔

ایڑی کے درد کی اہم وجوہات میں پلانٹر فیشیائٹس شامل ہے۔ اس کیفیت میں پاؤں اور ایڑی کو سہارا دینے والے ٹشوز پر زیادہ دباؤ پڑنے سے سوزش یا نقصان ہوسکتا ہے جس کے باعث درد محسوس ہوتا ہے۔

ورزش یا دیگر جسمانی سرگرمیوں کے دوران ایڑی کو لگنے والی چوٹ بھی تکلیف کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی طرح ایکیلس ٹینڈنائٹس میں پنڈلی کے پٹھوں کو ایڑی کی ہڈی سے ملانے والے ایکیلس ٹینڈن میں سوزش یا انجری پیدا ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ جوڑوں کی بعض بیماریاں اور پاؤں یا ٹخنے کی موچ بھی ایڑی کے درد کا باعث بن سکتی ہیں۔ مسلسل یا غیر معمولی درد کی صورت میں اسے نظر انداز کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں