اسٹار شپ کی خلا سے لائیو نشریات میں پراسرار ’یو ایف او‘ کا مشاہدہ؟

اسلام آباد:اسپیس ایکس کی اسٹار شپ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران لائیو نشریات میں خلائی گاڑی کے پیچھے ایک غیر معمولی چمکتی ہوئی شے نظر آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

ٹیسٹ فلائٹ کے تقریباً 7 منٹ 55 سیکنڈ بعد کیمرے میں ہلکے نیلے رنگ کی خمیدہ لکیر دکھائی دی جس کے ایک سرے پر روشن سفید نوک بھی موجود تھی۔ منظر سامنے آنے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

کچھ صارفین نے اسے خلائی مخلوق کی بڑی مدرشپ قرار دیا جبکہ بعض نے اسے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جوڑنے کی کوشش کی۔

خلائی ماہرین کے مطابق یہ پراسرار شے ممکنہ طور پر سپر ہیوی بوسٹر کے انجن بند ہونے اور اسٹیج علیحدگی کے دوران خارج ہونے والی گیس تھی۔ خلا میں یہ گیس تیزی سے پھیلتی ہے اور سورج کی روشنی سے منعکس ہونے کے باعث کیمرے میں ایک غیر معمولی روشن ساخت دکھائی دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں