پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد:پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مالی سال 2026 کے دوران برآمدات 40 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 2027 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران بھی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ اس عرصے میں برآمدات 5.55 فیصد اضافے کے ساتھ 3.38 ارب ڈالر ہوگئیں۔

ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی صنعتی سرگرمیوں اور برآمدی شعبے میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں