اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے سے واضح مؤقف پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کی سہولتکاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپا جا سکتا۔ ان کے مطابق ریاست موجود ہے تو سیاست اور جمہوریت بھی قائم ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار اور پولیس و سی ٹی ڈی کی استعداد کار اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے کمزور یا استعمال کرنا قابل قبول نہیں۔











