سعودی عرب پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، محمد بن سلمان کا دوٹوک اعلان

ریاض:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کسی بھی خطرے یا حملے کا نشانہ بنایا گیا تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس معاملے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں برتی جائے گی۔

شوریٰ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور اہم بحری گزرگاہوں کی سکیورٹی کے لیے دفاعی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور سلامتی کے تحفظ کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی بحری راستوں کی حفاظت کے لیے کثیر ملکی دفاعی بحری اتحاد کے قیام پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

محمد بن سلمان نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں