اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی اور کنٹینرز حفاظتی اقدام کے طور پر رکھے گئے ہیں۔
وزارت کے فیکٹ چیک کے مطابق یہ اقدامات اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت شہریوں کی جان و مال اور قانونی نقل و حرکت کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ عوامی انفراسٹرکچر اور حساس تنصیبات کی حفاظت بھی پیش نظر رکھی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ حفاظتی انتظامات میں ماضی کے پرتشدد واقعات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ وزارت نے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ان اقدامات کو روڈ بلاکیڈز قرار دینے کو یک طرفہ رپورٹنگ قرار دیا۔










