لاہور:لاہور میں غیر ملکی خاتون کے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں آذربائیجان کی شہری ڈیانا نے وطن واپس جانے سے انکار کردیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ڈیانا امیگریشن کلیئرنس کے بعد طیارے میں سوار ہوگئی تھیں تاہم بعد میں سفر سے انکار کردیا۔ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں دھوکے سے آذربائیجان واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سفر سے انکار پر ڈیانا کو طیارے سے آف لوڈ کرکے انٹرنیشنل بریفنگ ہال منتقل کردیا گیا جہاں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں موجود ہیں۔ پولیس نے معاملے پر اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔











