کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے پاک بھارت میچ کے لیے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ میچ کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
جنوبی افریقا زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈکپ کے مختلف میچز کے لیے مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زائد ٹکٹ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔
پاک بھارت مقابلے کے علاوہ جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کے لیے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے 86 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ میں رجسٹریشن مفت ہے اور اگر کسی میچ کے لیے درخواستیں دستیاب ٹکٹس سے زیادہ ہوئیں تو کامیاب شائقین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔











